3 مارچ 2012 - 20:30

سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے ملک ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والے پندرہ افراد کو گرفتار کرليا ہے-

ابنا:  سعودي عرب کے فوجيوں نے گزشتہ اڑتاليس گھنٹے کے دوران ملک کے مشرقي  شہروں ميں چھاپے مارکر کم ازکم پندرہ افراد کو جمہوريت کے حق ميں مظاہرے کرنے کے الزام ميں گرفتار کرليا ہے- گرفتار شدہ گان ميں سرکردہ عالم دين فاضل حبيب بھي شامل ہيں جن کا تعلق قطيف شہر سے بتايا جاتا ہے- فروري دو ہزار گيارہ سے سعودي عرب کے مشرقي شہروں ميں آل سعود خاندان کي شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے-

گزشتہ سال نومبر ميں سعودي فوجيوں نے مشرقي علاقے العواميہ ميں جمہوري حقوق کي بحالي اور مذہبي بنيادوں پر امتيازي سلوک ختم کئے جانے کا مطالبہ کرنے والوں پر فائرنگ کردي تھي جس کے نتيجے ميں پانچ افراد شہيد ہوگئے تھے-.......

/169